سندھ ہائی کورٹ، ٹیسٹ کی شرائط کیخلاف دائر درخواست پر پاکستان بار اور سندھ بار کونسل کو نوٹس جاری

پیر 2 مارچ 2015 21:33

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔2مارچ۔2015ء) سندھ ہائی کورٹ میں وکالت کے لئے ٹیسٹ کی شرائط کیخلاف دائر درخواست پر پاکستان بار اور سندھ بار کونسل کو نوٹس جاری کردیئے ہیں۔

(جاری ہے)

سندھ ہائی کورٹ میں خلیل احمد چنا نے درخواست دائر کی تھی کہ سندھ میں ایل ایل بی کے بعد وکالت شروع کرنے کے لئے ٹیسٹ کی شرط رکھی گئی ہے، لیکن لاہور ہائی کورٹ کے 2014ء میں دیئے گئے ایک حکم کے بعد پنجاب اور کے پی کے میں ایل ایل بی کے بعد وکیل پریکٹس شروع کر سکتا ہے، لیکن سندھ میں یہ شرط اب بھی برقرار ہے، جو کہ عدالتی حکم کی خلاف ورزی ہے، درخواست کی سماعت جسٹس سجاد علی شاہ کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے کرتے ہوئے پاکستان بار اور سندھ بار کو 16مارچ تک کے نوٹس جاری کردیئے۔

متعلقہ عنوان :