سیکورٹی خدشات کے باعث بند ہونے والی اتحاد ائرلائن نے پشاورکیلئے دوبارہ سروس بحال کرنے کا اعلان کردیا

پیر 2 مارچ 2015 21:22

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔2مارچ۔2015ء)سانحہ آرمی پبلک سکول کے بعد سیکورٹی خدشات کے باعث بند ہونے والی اتحاد ائرلائن نے پشاورکیلئے دوبارہ سروس بحال کرنے کا اعلان کر دیا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق گذشتہ سال سولہ دسمبر کو آرمی پبلک سکول پر ہونے والی دہشت گردحملے کے بعد اتحاد ائرلائن نے پشاور کے لیے اپنی سروس بند کردی تھی، تاہم اتحاد ائرلائن نے یکم اپریل سے دوبارہ اپنی سروس بحال کرنے کافیصلہ کیا ہے ، ذرائع کے مطابق اتحاد ائرلائن نے پشاورکے لیے اپنی سروس کی بحالی کو سیکورٹی کلرئنس سے مشروط کر دیا، ائیرپورٹ انتظامیہ کے مطابق اتحاد ائرلائن کسی بھی وقت اپنی سروس بحال کر سکتاہے۔