گورنرخیبرپختونخوا کی جانب سے سینیٹرپروفیسر خورشید احمد کی اہلیہ کی وفات پر اظہارافسوس

پیر 2 مارچ 2015 21:22

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔2مارچ۔2015ء) خیبر پختونخواکے گورنر سردار مہتاب احمد خان نے جماعت اسلامی کے نائب امیرسینیٹرپروفیسر خورشید احمد کی اہلیہ محترمہ سیدہ عذرا خورشید کی وفات پر گہرے رنج و غم اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

اپنے ایک تعزیتی پیغام میں گورنر نے سینیٹر پروفیسر خورشید احمد اورغمزدہ خاندان کے دیگر افراد کے ساتھ گہری ہمدردی ظاہر کرتے ہوئے مرحومہ کی مغفرت اور درجات کی بلندی اور پسماندگان کو یہ ناقابل تلافی نقصان صبر و حوصلے سے برداشت کرنے کی توفیق کے لیے دعاکی ہے۔

متعلقہ عنوان :