سندھ ہائی کورٹ نے پولیس بھرتی کیس میں ہوم سیکریٹری اور ایس ایس پی سینٹرل سے 19مارچ تک جواب طلب کرلیا

پیر 2 مارچ 2015 21:16

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔2مارچ۔2015ء) سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس جسٹس منیب اخترکی سربراہی میں بنچ نے پولیس بھرتی کیس میں ہوم سیکریٹری اور ایس ایس پی سینٹرل سے انیس مارچ تک جواب طلب کرلیاہے۔

(جاری ہے)

سندھ ہائی کروٹ میں محمد عالم نامی شخص نے درخواست دائر کی تھی کہ اس نے 1998ء میں پولیس میں بھرتی کے لئے ٹیسٹ دیا، اور اس کا میڈیکل سرٹیفکیٹ بھی جاری ہوا، لیکن اس کو بھرتی نہیں کیا گیا، پیپلز پارٹی کی دوبارہ برسراقتدار آنے والی حکومت نے پرانے لوگوں کو بحال کیا، اور بھرتیاں بھی کیں، جبکہ تمام تر قانونی تقاضے پورے کرنے کے باوجود میری تقرری نہیں کی گئی، پیر کو درخواست پر عدالت نے ہوم سیکریٹری اور ایس ایس پی سینٹرل سے انیس مارچ تک جواب طلب کرلیا۔

متعلقہ عنوان :