سندھ ہائی کورٹ : ایس ایس پی پیر فرید جان سرہندی کے خلاف دائر درخواست کی سماعت 26مارچ تک ملتوی کردی گئی

پیر 2 مارچ 2015 21:11

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔2مارچ۔2015ء) سندھ ہائی کورٹ جسٹس حسن اظہر رضوی کی سربراہی نے دو رکنی بنچ نے ایس ایس پی پیر فرید جان سرہندی کے خلاف دائر درخواست کی سماعت 26مارچ تک ملتوی کردی ۔

(جاری ہے)

سندھ ہائی کورٹ میں ٹھٹھہ کی سیاسی شخصیت ملک چنگیز خان نے درخواست دائر کی ہوئی ہے کہ ایس ایس پی پیر فرید جان سرہندی کو دوبارہ ان کے عہدے پر بحال کیا گیا ہے، جس سے ان کی جان کو خطرہ ہے، کیونکہ اس سے قبل بھی وہ ان کے خلاف جھوٹی ایف آئی آر اور مقدمات درج کرچکے ہیں، لہٰذاان کو ان کے عہدے سے ہٹایا جائے، عدالت نے سماعت چھبیس مارچ تک ملتوی کردی۔

متعلقہ عنوان :