جیکب آباد پولیس کا ریلوے ٹریک بم دھماکوں میں ملوث دہشت گرد سمیت 212اشتہاری ملزمان گرفتار کرنے کا دعویٰ

پیر 2 مارچ 2015 21:10

جیکب آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔2مارچ۔2015ء) جیکب آباد پولیس نے ریلوے ٹریک بم دھماکوں میں ملوث دہشت گرد سمیت 212اشتہاری ، روپوش ملزمان سمیت منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے بھاری تعداد میں اسلحہ ،بارود ، شراب، چرس برآمدکرنے کا دعویٰ کیا ہے، ایس ایس پی جیکب آباد ظفر اقبا ل ملک نے اپنے دفتر میں ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ریلوے ٹریک دھماکے میں ملوث ملزم سمیت اب تک ہفتے کے اندر 212سے زائد اشتہاری ،روپوش اورمنشیات فروش سنگین جرائم میں مطلوب ملزمان کو گرفتار کیا ہے جلد ان کی سر پرستی کرنے والوں کا بھی گھیر اتنگ کیا جائے گاپولیس میں کالی بھیڑیں ضرور ہیں نشاندہی پر چار کے خلاف کاروائی کی ہے ،ایس ایس پی ظفر اقبا ل ملک نے بتایا کہ موٹر سائیکل چوری کرنے والے گروہ کے آٹھ ملزمان امجد علی جتوئی ،بشیر رند ،بھورل سولنگی ،الطاف عرف ٹلو لاشاری،نادر لیہی ،عمران ،عبدالرحمن بروہی ،پرویز جکھرانی کو گرفتار کرکے ان کے قبضے میں سے چھینی اور چوری کی گئی 15موٹر سائیکلیں ،3کلاشنکوف ،5ٹی ٹی پستول اور 3لاکھ 5ہزار نقدی سمیت تین ماسٹر چابیاں بھی برآمد کی ہیں ،انہوں نے بتایا کہ ملزمان موٹرسائیکل چوری اور چھین کر بلوچستان میں فروخت کرتے تھے جہاں سے پیسے برآمد کیے ہیں جبکہ عبدالرحمن عرف ڈاڈو بروہی ،ممتاز برڑو،نند لال ماڑوائی ،اصغر بنگلانی ،عبدالغفور کلہوڑو،عمران سولنگی ،نذیر ابڑو ،اسد ٹالانی ،کریم بخش جمانی ،وحید بروہی ،واجد لاشاری ،عثمان جکھرانی ،عبدالنبی ،برکت اور قلندر بخش منجھو سے چرس ،شراب اور دیگر منشیات برآمد کی ہیں ،انہوں نے مزید کہاکہ نور واہ کے قریب ریلوے ٹریک دھماکے میں خوشحال ایکسپریس کو اڑانے کی واردات میں ملوث بلوچستان کے حیدر علی عرف ذوالفقار بھٹو ولد رحیم خان بگٹی کو گرفتار کیاہے ،ظفر اقبال ملک نے کہاکہ جیکب آباد کشمور ،کندھ کوٹ میں 13مختلف سنگین جرائم میں مطلوب ملزم ارصلاح گھنیو کو بھی گرفتار کیا ہے جبکہ ٹھل پولیس نے مقابلے کے بعد دادن بنگلانی ،بشیر عرف حمزہ بنگلانی ،عبداللہ جعفری کو بھی گرفتار کیا ہے گرفتار 197روپوش15اشتہاری ملزمان سے 3کلاشنکوف 14ٹی ٹی پستول ،3بندوق ،2رائفل ،ایک ریوالور اور بڑی تعداد میں گولیاں برآمد کی ہیں،ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ پولیس میں کالی بھیڑیں ضرورہیں جہاں نشاندہی ہورہی ہے کاروائی کی جارہی ہے اب تک 4کے خلاف کاروائی کی ہے ،انہوں نے کہاکہ پولیس جرائم کے خاتمے کے لیے سرگرم ہے شہری تعاون کریں جیکب آباد اورٹھل میں 2کروڑ کی لاگت سے سی سی ٹی وی کیمرہ کے سسٹم کو اپ گریڈ کیا جارہا ہے اس سے بھی جرائم کو روکنے میں مدد ملے گی،انہوں نے بتایاکہ آر ڈی 44پر حملے میں پولیس اہلکار کو شہید کرنے والے ملزم محبوب کنڈرانی کو بھی اسلح سمیت گرفتار کیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :