دوسال سے انکم ٹیکس ادا نہ کرنے پرایف بی آر نے بلدیہ جیکب آباد کے اکاؤنٹ سیل کردیے

پیر 2 مارچ 2015 21:10

جیکب آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔2مارچ۔2015ء)دوسال سے انکم ٹیکس ادا نہ کرنے پرایف بی آر نے بلدیہ جیکب آباد کے اکاؤنٹ سیل کرادیے ،ہم اپیل میں گئے ہیں ٹیکس اتنی نہیں ہے ڈی سی شاہ زمان کھوڑوتفصیلات کے مطابق فیڈرل بورڈ آف روینیو نے دوسال سے انکم ٹیکس ادانہ کرنے پر بلدیہ جیکب آبا د کے نیشنل بینک اور سندھ بینک میں اکاؤنٹ سیل کردیے ہیں ذرائع کے مطابق جیکب آبا د بلدیہ نے بغیر انکم ٹیکس ادا کیے کروڑوں روپے خرچ کیے جو کہ غیر قانونی ہے 67لاکھ کی ٹیکس واجبات ہیں اس سلسلے میں رابطہ کرنے پر ڈپٹی کمشنر جیکب آباد شاہ زمان کھوڑو نے بتایاکہ ہم ایف بی آر کے خلاف اپیل میں گئے ہیں واجبات اتنی نہیں ہیں جتنی بتائی جارہی ہیں پھر بھی 8لاکھ ہم نے انکم ٹیکس کے ادا کیے ہیں اب جو فیصلہ آئے۔