پانچویں ”قومی محفل حسن قرأت“آج جامعہ نعیمیہ میں منعقد ہوگی

پیر 2 مارچ 2015 20:55

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔2مارچ۔2015ء)نعیمیہ صوت القراء پاکستان کے زیر اہتمام پانچویں ”قومی محفل حسن قرأت“آج ( منگل )جامعہ نعیمیہ میں منعقد ہوگی۔محفل قرأت کی تیاریاں اورتمام تر انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں۔صاحبزادہ پیرنقیب الرحمن نقشبندی صدارت اورجامعہ نعیمیہ کے ناظم اعلیٰ وسرپرست نعیمین ایسوسی ایشن پاکستان علامہ راغب حسین نعیمی خصوصی خطاب کرینگے۔

(جاری ہے)

نظامت کی فرائض صدر نعیمیہ صوت القراء پاکستان قاری محمد رفیق نقشبندی ادا کرینگے۔جامعہ نعیمیہ کے ترجمان کے مطابق قومی محفل حسن قرأت میں مفتی محمد رمضان سیالوی،قاری سید صداقت علی شاہ،قاری عبدالغفار جہلمی،قاری خادم بلال،قاری اویس اصغر،قاری کامران ،قاری محمد اشفاق قصوری،قاری ذوالفقارنعیمی،قاری محمد امیرقادری،قاری محمد یونس قادری تلاوت قرآن کی سعادت حاصل کرینگے جبکہ ،سرور حسین نقشبندی حافظ محمد ارشد نقشبندی نبی کریم کی بارگار اقدس میں گلہائے عقیدت پیش کرینگے اور صفدر علی محسن ،الحاج افتخار رضوی نقابت کی فرائض سرانجام دینگے۔