محکمہ انسداد دہشتگردی مردان ریجن نے خطرناک اغواء کار نعمان کو گرفتار کرلیا

پیر 2 مارچ 2015 20:48

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔2مارچ۔2015ء)محکمہ انسداد دہشتگردی مردان ریجن نے خطرناک اغواء کار نعمان کو گرفتار کرلیا ہے۔تفصیلات کے مطابق محکمہ انسداد ہشت گردی مردان ریجن نے مجرم اشتھاری نعمان ولد رحمان اللہ سکنہ حاجی کورونہ بغدادہ مردان کو مقام چوک مردان سے گرفتار کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

ملزم نعمان تھانہ سٹی مردان اور تھانہ ساڑو شاہ مردان کواغوا اور دیگر متعدد کیسوں میں مطلوب ہے۔ مزید اہم انکشافا ت کی توقع ہے۔