ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کے لئے کوشش نہ کرنے والے حکمران قوم کے مجرم ہیں۔اسلامی تحریک طلبہ پاکستان

پیر 2 مارچ 2015 20:44

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔2مارچ۔2015ء) ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کے لئے کوشش نہ کرنے والے حکمران قوم کے مجرم ہیں قوم عافیہ صدیقی کی رہائی چاہتی ہے امریکہ عافیہ کو مسلمان ہونے کی سزا دے رہا ہے عافیہ کی بے گناہ قید عالم اسلام کے منہ پر کفر کی طرف سے زور دار طمانچہ ہے اسلامی تحریک طلبہ کے چیئرمین غلام عباس صدیقی،صدر شاہد نذیر ،جنرل سیکرٹری ذکی الدین ترجمان محمد عدنان ،محمد عارف نے ڈاکٹرعافیہ صدیقی کے 43 ویں یوم پیدائش پر اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ عافیہ صدیقی کی رہائی اس لئے نہیں ہورہی کہ حکمران دختر مشرق ڈاکٹر عافیہ کی رہائی کے لئے مخلص ہی نہیں ہیں اگر حکمران چاہیں تو ایک دن میں عافیہ رہا ہو سکتی ہے انہوں نے کہا کہ الیکشن کمپئین میں عافیہ کی رہائی کا وعدہ کرکے قوم سے ووٹ لینے والے حکمران سابقہ سیاستدانوں کی طرح قوم کو فریب دے کر ایوان اقتدار میں چلے گئے اور اب عافیہ بہن کا نام تک لینا جرم سمجھتے ہیں جس سے ثابت ہوتا ہے کہ یہ منافقانہ طرز عمل اہل جمہوریت کا پرانا طرز ہے انہوں نے کہا کہ عافیہ بہن کی رہائی کے لئے حکمرانوں کی طرف سے جدجہد نہ کرنا قوم کے جذبات مجروح کرنے کے مترادف ہے عافیہ کا یوم پیدائش منانے سے عافیہ رہا نہیں ہوگی قوم کو حکمرانوں اور سیاستدانوں کا احتساب کرنے کیلئے فیصلہ کن تحریک کا آغاز کرنا ہوگا تاکہ پاکستان کے ضمیر فروش حکمرانوں کا ضمیر بیدار یا ان سے خلاصی قوم کو مل سکے۔

متعلقہ عنوان :