قانون نافذ کرنے والے ادارے جرائم پیشہ افراد کی گرفتاری کے لیے بلاتفریق کارروائی کرتے ہیں ،پاکستان رینجر زسندھ،

ایک سیاسی تنظیم کی جانب سے متواتر لگائے جانے والے الزامات حقائق کے منافی ہیں ،جن کا مقصد ملک کی سلامتی کے لیے جاری آپریشن کو نقصان پہنچانا ہے ، قاتل اور بھتہ خوروں کے لیے ہمدردانہ سوچ رکھنے والے گروہ یہ بات ذہن نشین کرلیں کہ رینجرز ہر مجرم کو کیفرکردار تک پہنچانے کے لیے اپنا کردار ادا کرتی رہے گی ،ترجمان

پیر 2 مارچ 2015 20:30

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔2مارچ۔2015ء) پاکستان رینجرز سندھ نے کہا ہے کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے صرف اور صرف جرائم پیشہ افراد کی گرفتاری کے لیے بلاتفریق کارروائی کرتے ہیں ۔ایک سیاسی تنظیم کی جانب سے متواتر لگائے جانے والے الزامات حقائق کے منافی ہیں ،جن کا مقصد ملک کی سلامتی کے لیے جاری آپریشن کو نقصان پہنچانا ہے ۔

جرائم پیشہ افراد اور دہشت گرد عناصر خواہ وہ کوئی بھی لبادہ اوڑھ لیں رینجرز کے آپریشنز کا ہدف ہیں ۔

(جاری ہے)

پاکستان رینجرز سندھ اپنے آپریشنز بلاتفریق رنگ و نسل ،لسانیت اور فرقہ واریت کے خلاف بلاتعطل جاری رکھے ہوئے ہے ۔گذشتہ چند روز میں گرفتار کیے گئے افراد گھناوٴنے جرائم میں ملوث ہیں جن میں ٹارگٹ کلنگ نمایاں ہے ۔قاتل اور بھتہ خوروں کے لیے ہمدردانہ سوچ رکھنے والے گروہ یہ بات ذہن نشین کرلیں کہ رینجرز ہر مجرم کو کیفرکردار تک پہنچانے کے لیے اپنا کردار ادا کرتی رہے گی ۔انہوں نے عوام الناس سے درخواست کی کہ فرقہ وارانہ دہشت گردی کے بارے میں معلومات رینجرز ہیلپ لائن 1101پر دیں ۔معلومات فراہم کرنے والے افراد کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا ۔

متعلقہ عنوان :