کراچی ، شہر قائد میں فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں 2خواتین سمیت 6افراد جاں بحق
پیر 2 مارچ 2015 20:30
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔2مارچ۔2015ء) شہر قائد میں فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں 2خواتین سمیت 6افراد جاں بحق ہوگئے ۔ پولیس نے مختلف علاقوں میں کارروائی کرکے ایک زخمی سمیت 4 ملزمان گرفتار کرلئے۔تفصیلات کے مطابق شاہراہ نور جہاں تھانے کی حدود نارتھ ناظم آباد عبداللہ کالج کے عقب کٹی پہاڑی کے قریب سے 30سالہ صائمہ زوجہ اندراج عمر کی سوختہ لاش ملی ۔
لاش کو سول اسپتال منتقل کردیا گیا ۔ پولیس کے مطابق خاتون کے جلنے کی وجوہات ابھی سامنے نہیں آ سکی ہیں۔ لاش طبی معائنے اور ضابطے کی کارروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کردی گئی ہے۔ تاہم پولیس مقتولہ کی قتل کے شواہد اکٹھاکررہی ہے ۔تفتیش کے بعد ہی قتل کے اصل حقائق پتہ چل سکے گا ۔سرجانی ٹاوٴن تھانے کی حدود علی محمد گوٹھ اور عرب اوڈھو گوٹھ کے عقب مراقبہ ہال کے قریب خالی پلاٹ میں نامعلوم افراد گڑھا کھود کر پانچ سے چھ دن پرانی خاتون کی لاش دبارہے تھے کہ موقع پر چوکیدار جاگ گیا ،جس کے باعث ملزمان لاش کو چھوڑ کر فرار ہوگئے ۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
-
مریم نواز کے بعد نوازشریف کی بھی پولیس وردی میں تصویر وائرل
-
وفاقی وزیراحسن اقبال کی زیر صدرات قومی کھیل کی بحالی کانفرنس، قومی کھیلوں اور ناروال سپورٹس کمپلیکس کے حوالے سے جائزہ اجلاس
-
سپیکر قومی اسمبلی سے اراکین کی ملاقات،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل پر تبادلہ خیال
-
احسن اقبال کی زیرصدرات اجلاس ، قومی کھیل کی بحالی کانفرنس، قومی کھیلوں اور ناروال سپورٹس کمپلیکس کے حوالے سے جائزہ لیا گیا
-
حکومت کا حج پر نہ جانے والے افراد سے بھی لاکھوں روپے وصول کرنے کا فیصلہ
-
پی ڈی ایم کی جماعتیں پچھلی حکومت گرانے پر قوم سے معافی مانگیں
-
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کردیا
-
پنجاب پولیس نے حماد اظہر پر 33مقدمات درج کر رکھے ہیں، رپورٹ عدالت میں پیش کر دی گئی
-
احتساب عدالت نے عمران خان اوربشری بی بی کو ریاستی اداروں اورآفیشلزکیخلاف بیان دینے سے روک دیا
-
ملیریا پرقابو پانے کیلئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے،چیئر مین سینٹ
-
پاکستان عالمی ملیریا پروگرام کے تحت نئے اقدامات پر عمل درآمد کیلئے پرعزم ہے، صدرمملکت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.