پاک فوج کی جانب سے تھرپارکر کے خشک سالی سے متاثرہ افراد کے لیے امدادی سامان روانہ کردیا گیا

پیر 2 مارچ 2015 20:30

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔2مارچ۔2015ء) پاک فوج کی جانب سے تھرپارکر کے خشک سالی سے متاثرہ افراد کے لیے امدادی سامان روانہ کردیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

امدادی سامان کے پانچ ٹرک پیر کو سی او ڈی کراچی سے تھرپارکر کے علاقے بشمول چھاچھرو ،ڈیپلو ،ڈالی ،اسلام کوٹ اور ننگرپارکر کے اردگرد کے علاقوں کے لیے روانہ کیے گئے ۔امدادی سامان میں اشیاء خوردونوش ،کمبل ،پینے کا صاف پانی ،دوائیں ،بستر ودیگر ضروری سامان شامل ہے ۔

متعلقہ عنوان :