گھگھر کے مکینوں کا گٹر کے پانی کی نکاسی نہ کرنے کے خلاف ڈی ایم سی بن قاسم زون رزاق آباد دفتر کے سامنے احتجاجی مظاہرہ

پیر 2 مارچ 2015 20:19

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔2مارچ۔2015ء) گھگھر کے مکینوں کا گٹر کے پانی کی نکاسی نہ کرنے کے خلاف ڈی ایم سی بن قاسم زون رزاق آباد دفتر کے سامنے احتجاجی مظاہرہ اور دہرنا ، ڈی ایم سی انتظامیہ کے خلاف فلک شگاف نعرے۔ دو گھنٹے دہرنا دینے کے بعد ایم پی اے ساجد جوکھیو کا مظاہرین سے رابطہ ، ڈی ایم سی ایڈمنسٹریٹر اور مظاہرین میں مذاکرات ۔

سیوریج کا پانی دو گھنٹوں کے اندر نکالنے کی یقین دہانی کے بعد احتجاج ختم۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ؛ یونین کاوٴنسل گھگھر کے علاقے حاجی خان زہرانی گوٹھ کے مکینوں اور جیالوں کا مشترکہ مظاہرہ رزاق آباد میں ڈی ایم سی ملیر بن قاسم زون کے دفتر کے سامنے کیا گیا ، اس موقع پر پیپلز پارٹی کے جیالوں رجب علی زہرانی ، اسد گاڈھی احتجاج کی قیادت کر رہے تھے جنہوں نے گھگھر زہرانی گوٹھ سے گٹر کے پانی کی نکاسی نہ کرنے پر ڈی ایم سی کے ایڈمنسٹریٹر اور عملے کے خلاف شدید نعرے بازی کی اور مسلسل دو گھنٹے تک ڈی ایم سی کے دفتر کے دروازے کو بند کرکے رکھا، کسی بھی ملازمین و افسر کو دفتر میں جانے و نکلنے پر بھی پابندی لگادی ، اس موقع پر جیالے رجب علی زہرانی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ڈی ایم سی انتظامیہ کو متعدد بار درخواستیں دیکر گذارش کی گئی کہ گوٹھ میں موجود گندہ پانی نکالا جائے ، علاقہ مکین گندگی کے باعث مختلف بیماریوں میں مبتلہ ہوگئے ہیں لیکن افسوس ہے کہ ایڈمنسٹریٹر نے کوئی نوٹس نہیں لیا اور مجبور ہوکر ہم دفتر کے سامنے دہرنا دے رہے ہیں ، ادہر ایم پی اے ساجد جوکھیو نے مظاہرین سے فون پر رابطہ کیا اور ڈی ایم سی انتظامیہ پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے فوری طورپر مسئلہ حل کرانے کا یقین دلایا ، اسی دوران ڈی ایم سی کے ایڈمنسٹریٹر طارق مغل مظاہرین کے پاس پہنچے اور یقین دلایا کہ دو گھنٹے کے اندر عملہ اور ٹھیکیدار بھیج کر سیوریج لائین کی مرمت اور گندے پانے کی نکاسی کی جائیگی، اس یقین دہانی کے بعد جیالوں نے احتجاجی دہرنا ختم کیا اور ڈی ایم سی دفتر کے دروازے کھول دیے گئے ۔

متعلقہ عنوان :