افغانستان اور پاکستان میں امن سے ہی دونوں ممالک ترقی کرسکتے ہیں‘ طاہر محمود اشرفی ،

پاکستان نے افغانستان میں امن کیلئے ہمیشہ مثبت کرداراداکیا ہے ‘ مرکزی چیئرمین پاکستان علماء کونسل

پیر 2 مارچ 2015 20:13

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔2مارچ۔2015ء) پاکستان علماء کونسل افغان طالبان اور افغان حکومت مذاکرات کا خیر مقدم کرتی ہے،افغانستان اور پاکستان میں امن سے ہی دونوں ممالک ترقی کرسکتے ہیں،پاکستان نے افغانستان میں امن کیلئے ہمیشہ مثبت کرداراداکیا ہے ۔یہ بات پاکستان علماء کونسل کے مرکزی چیئرمین حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے خیبر پختونخواہ اور قبائل علماء کونسل کے وفودسے گفتگو کرتے ہوئے کہی ۔

اس موقع پر مولانا عبد الباری ،مولانا ایوب صفدر،مولانا شفیع قاسمی،مولانا مشتاق احمد ،مولانا اسلام الدین،مولانا انوار الحق مجاہد ،مولانا عبد القیوم بھی موجود تھے۔ حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ گزشتہ تیس سالوں سے افغانستان اور پاکستان حالت جنگ میں ہیں اور اب وقت آگیا ہے کہ افغان قیادت معاملات کو مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کی کوشش کرے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ افغانستان کا کوئی گروپ بھی پاکستان کے زیر اثر نہیں ہے۔افغان طالبان اور افغان حکومت کو اپنے معاملات خود حل کرنے ہیں ہم خیر خواہی کے جذبہ کے ساتھ دعا ہی کرسکتے ہیں ۔ حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ افغان طلباء کے معاملہ پر وفاقی حکومت اور خیبر پختونخواہ کی حکومت سے رابطہ میں ہیں ۔وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ اور وفاقی وزیر داخلہ سے بھی پاکستان علماء کونسل کا وفد جلد ملاقات کرے گا۔

متعلقہ عنوان :