بھارت کا سیکرٹری خارجہ کی سطح پر مذاکرات کو بحال کرنا دھوکہ بازی کے سوا کچھ نہیں ‘ مولانا ابوالہاشم ،
سانحہ پشاور میں بھی بھارت کے ملوث ہونے کے واضح ثبوت سامنے آنے کے بعد وہ معصوم بچوں کے خون پر مٹی ڈالنا چاہتا ہے
پیر 2 مارچ 2015 20:13
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔2مارچ۔2015ء) امیر جماعة الدعوة لاہور مولانا ابو الہاشم نے کہا ہے کہ بھارت کا سیکرٹری خارجہ کی سطح پر مذاکرات کو بحال کرنا صرف اور صرف اس کی جانب سے دھوکہ بازی کے سوا کچھ نہیں ، پاکستان کی سول و عسکری قیادت اس بات پر متفق ہو چکی ہے کہ پاکستان میں ہونے والی ہر دہشت گردی میں بھارت ملوث ہے ، سانحہ پشاور میں بھی بھارت کے ملوث ہونے کے واضح ثبوت سامنے آنے کے بعد وہ معصوم بچوں کے خون پر مٹی ڈالنا چاہتا ہے۔
اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ہم مذاکرات کے خلاف نہیں لیکن انڈیا نے ہمیشہ وقت ضائع کیا ہے اور کبھی بھی بامقصد معنی خیز مذاکرات نہیں کیے ۔ بھارت پاکستان کو پر امن اور ترقی کرتا نہیں دیکھ سکتا اور وہ اس مقصد کے لیے ہرحربہ اپنانے کی کوشش کرتا ہے ۔(جاری ہے)
آج ہونے والے مذاکرات بھی دھوکہ دہی کے سواء کچھ نہیں۔انہوں نے کہاکہ بھارت خطے میں امن کا کبھی بھی خواہاں نہیں رہا جس کی دلیل یہ ہے کہ اس نے اپنے دفاعی بجٹ میں خطرناک حد تک اضافہ کر دیا ہے بھارت کو یہ یاد ہونا چاہیے کہ افغانستان میں امریکہ اور روس بھی اپنا بہت سا اسلحہ اور بڑے بڑے جنگی بجٹ لے کر آیا تھا لیکن ناکامی اُن کا مقدر ٹھہری اور شکست کھا کر واپس گئے۔
بھارت کا اسلحہ بھی اس کے کسی کام نہیں آئے گااور اُس کا نتیجہ بھی مختلف نہیں ہوگا ۔مولانا ابو الہاشم نے کہا کہ بھارت کشمیر پر بامقصد مذاکرات کرے وگرنہ اُسے یہ بات یاد رکھنی چاہیے کہ وہ مقبوضہ کشمیر پر زیادہ دیر تک اپنا غاصبانہ قبضہ برقرار نہیں رکھ سکے گا ۔انہوں نے کہاکہ اپنے خلاف دہشت گردی کے واضح ثبوت سامنے آنے پر وہ اس کے اثرات زائل کرنے کے لیے مذاکرات کا یہ ڈھونگ رچا رہا ہے ۔مزید اہم خبریں
-
بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث ڈیم ٹوٹ گیا
-
پولٹری:کارپوریٹ سیکٹر میں ملک کی دوسری جبکہ روزانہ کی بنیاد پر کیش فلو کے لحاظ سے پاکستان کی سب سے بڑی انڈسٹری تنازعات کا شکارکیوں؟
-
ملکی زرمبادلہ ذخائر میں مزید اضافہ ہو گیا
-
پاکستان میں سیمی کنڈکٹر انڈسٹری کے لئے بڑی صلاحیت موجود ہے.عطاءتارڑ
-
وزیراعظم نے بجلی کے ترسیلی نظام اور تقسیم کار کمپنیوں کی بہتری کیلئے ترجیحی پلان مرتب کرکے آئندہ ہفتے پیش کرنے کی ہدایت کردی
-
بین الاقوامی سرمایہ کاری کے منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے عالمی شہرت یافتہ ماہرین کی خدمات لی جائیں.شہباز شریف
-
اسرائیل پر حملے کا جواب ‘امریکا اور برطانیہ نے ایران پر نئی پابندیاں عائدکردیں
-
جماعت اسلامی فارم 47 کے تحت مسلط حکومت کے خلاف بڑی تحریک برپا کرے گی
-
لاہور ہائی کورٹ نے فواد چوہدری کو 36 کیسز میں عبوری ضمانت کی درخواست دائر کرنے کے لیے 7 دن کی مہلت دیدی
-
روپے کی قدر میں کمی:دنیا بھر میں بحران کا شکار قرض پروگرام لینے والے ممالک کے لیے کرنسی کی قدرمیں کمی شرط ہوتی ہے.محمد اورنگزیب
-
بدترین معاشی حالات اور شہریوں کی قوت خرید میں کمی سے کاروں اور دیگر گاڑیوں کی فروخت میں تنزلی
-
متحدہ عرب امارات اور دیگر خلیجی ممالک میں طوفانی بارشوں سے ماحولیاتی سائنسدانوں میں نئی بحث چھڑگئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.