پروفیسرساجد میر کے سینیٹر انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی کی منظوری کے خلاف دائر درخواست سماعت کیلئے منظور

پیر 2 مارچ 2015 19:49

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔2مارچ۔2015ء) لاہورہائیکورٹ نے مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان کے سربراہ پروفیسرساجد میر کے سینیٹر انتخابات کے لئے کاغذات نامزدگی کی منظوری کے خلاف دائر درخواست سماعت کے لیے منظور کرلی ۔

(جاری ہے)

درخواست قاضی حسین سراج کی جانب سے دائر کی گئی جس میں موقف اختیارکیاگیاکہ پروفیسر ساجد میر کے کاغذات نامزدگی (ن) لیگ کی ٹکٹ پرمنظور کیے گئے حالانکہ ساجد میر کی اپنی بھی جماعت ہے آئین کے تحت کوئی امیدوار اپنی جماعت کے ہوتے ہوئے دوسری جماعت کے ٹکٹ پرکاغذات جمع نہیں کرواسکتا لیکن الیکشن کمیشن نے اس کے باوجود بھی ساجد میر کے کاغذات نامزدگی منظور کر لیے ہیں جوآئین کے خلاف ہے لہٰذا عدالت سے استدعا ہے کہ ساجد میر کے کاغذات نامزدگی مسترد کیے جائیں۔

عدالت نے درخواست گزار کا موقف سننے کے بعد درخواست سماعت کے لیے منظور کرتے ہوئے الیکشن کمیشن سے آج ( منگل )جواب طلب کرلیا ۔

متعلقہ عنوان :