ہائیکورٹ نے 7افراد کے قتل کے ملزم علی محمد کی اپیل خارج کر دی ،سزا برقرار رکھنے کا حکم
پیر 2 مارچ 2015 19:47
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔2مارچ۔2015ء) لاہورہائیکورٹ نے 7افراد کے قتل کے ملزم علی محمد کی اپیل خارج کرتے ہوئے سزا برقرار رکھنے کا حکم دیدیا ۔ گزشتہ روز لاہورہائیکورٹ کے دورکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی ۔
(جاری ہے)
ملزم علی محمد نے موقف اختیارکیاکہ جڑانوالہ پولیس نے 7افراد کے قتل میں مخالفین سے سازباز کرکے نامزد کیا جبکہ گواہان کے بیانات میں واضح تضاد ہے لیکن اس کے باوجود ٹرائل کورٹ نے حقائق کے برعکس 7افراد کے قتل کے جرم میں 7مرتبہ سزائے موت سنائی لہٰذا اپیل منظور کرکے سزا کالعدم قراردی جائے ۔
سرکاری وکیل نے بتایاکہ ملزم علی محمد نے 1999ء میں جڑانوالہ میں سات افراد کو قتل کیا اور تفتیش میں بھی قصور وارپایاگیا ہے ۔ فاضل بینچ نے تمام دلائل سننے کے بعد ملزم کی اپیل خارج کرتے ہوئے سزا برقراررکھنے کاحکم دیدیا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
یو این رکنیت کی ناکام فلسطینی کوشش پر جنرل اسمبلی میں بحث
-
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں
-
حکومت کو سمجھائیں گے کہ نجکاری کی بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی طرف بڑھیں
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا پنجاب کے کسانوں سے گندم خریدنے کا فیصلہ
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلہ میں پاکستان کے ادبی شاہکار اور فنکار ادب وفن کے مداحوں کی توجہ کا محور
-
کلر کہار کے قریب خاتون کی موٹروے پولیس افسران سے بدتمیزی
-
سید یوسف رضا گیلانی نے سینئر افسر سید حسنین حیدر کو سیکرٹری سینیٹ مقرر کر دیا
-
پیپلز پارٹی نے ہمیشہ مزدوروں کے حقوق کی بات کی ہے ،بلاول بھٹو زرداری
-
گورنرسندھ کی کراچی یونین آف جرنلسٹس کے منتخب عہدیداروں کو مبارک باد
-
غزہ: جنگ بندی کے مذاکرات کے دوران اسرائیلی حملے جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.