پتوکی ‘ 66بجلی چور پکڑے گے ،لاکھوں روپے کے جرمانے اورمقد مات درج

پیر 2 مارچ 2015 19:44

پتوکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔2مارچ۔2015ء )حبیب آبادواپڈہ آپریشن میں 66بجلی چور پکڑے گے ،لاکھوں روپے کے جرمانے اورمقد مات درج کر لیے گئے۔تفصیلات کے مطابق حبیب آباد واپڈ ہ آفس کی ٹیم نے سر کل کی ٹیم کے ہمراہ SDOمیاں طارق بشیر کی سر براہی میں بجلی چوروں کیخلاف آپریشن کیا ۔

(جاری ہے)

جس سے کھائی چک نمبر 26اور 69چک سمیت دیگر گاؤں سے 66بجلی چور پکڑے گے۔جن میں سے میٹر ریورس ۔ڈسپلے واش ۔اور ڈائریکٹ سپلائی پر تھانہ صدر پتوکی میں بجلی چوری ایکٹ کے تحت مقد مات درج کروائے گئے ہیں۔جبکہ دیگر افراد کو ڈٹیکشن بل کے ذریعے 2لاکھ روپے اور نادہندگان سے ڈھائی لاکھ روپے کی ریکوری کی گئی ۔