سینیٹ کا حالیہ اجلاس 11مارچ تک جاری رہے گا، بزنس ایڈؤائزی کمیٹی میں فیصلہ

پیر 2 مارچ 2015 19:41

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔2مارچ۔2015ء) سینیٹ کی بزنس ایڈؤائزی کمیٹی کا اجلاس آج پارلیمنٹ ہاؤس میں چیئرمین سینیٹ سید نئیر حسین بخاری کی زیر صدارت ہوا جس میں سینیٹ کے حالیہ اجلاس کے حوالے سے لائحہ عمل طے کیا گیا ۔

(جاری ہے)

سینیٹ کا حالیہ اجلاس 11مارچ تک جاری رہے گا جس میں قانون سازی سے متعلقہ اہم امور اور دیگر قومی وبین الاقوامی اہمیت کے حامل معاملات پر تفصیلی بحث کی جائے گی ۔یاد رہے کہ یہ سینیٹ کا 111واں سیشن ہے ۔ اجلاس میں سینیٹ میں قائد حزب اختلاف چوہدری اعتزاز احسن کے علاوہ سینیٹرز ، عبدالرؤف اور زاہد خان نے شرکت کی ۔وزیرمملکت برائے پارلیمانی امور آفتاب شیخ کے علاوہ سیکرٹری سینیٹ امجد پرویز ملک بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :