اہل سنت والجماعت کا ملک بھرمیں جمعہ کویوم احتجاج کا اعلان

پیر 2 مارچ 2015 19:37

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔2مارچ۔2015ء) اہل سنت والجماعت کا ملک بھرمیں جمعہ کویوم احتجاج کا اعلان۔حکومتی ناانصافیوں پر اب خاموش نہیں بیٹھ سکتے۔بلاجوازگرفتار رہنماؤں اور کارکنان کو فوری رہا کیا جائے ۔کراچی اور جڑواں شہروں میں اہل سنت قتل عام کا نوٹس لیا جائے۔ہمارادہشتگردی اور فرقہ واریت سے کوئی تعلق نہیں۔ تفصیلات کے مطابق سربراہ اہل سنت والجماعت پاکستان علامہ محمد احمد لدھیانوی نے مرکزی رہنماؤں کا ہنگامی مشاورتی اجلاس طلب کیاجس میں گہری مشاورت کے بعد اہم فیصلہ کیے گئے ۔

اجلاس میں مرکزی صدر اہل سنت والجماعت پاکستان علامہ اورنگزیب فاوقی ،علامہ مسعود الرحمن عثمانی،قاری محمد ایوب،مرکزی رہنماء اورصدراہل سنت والجماعت سندھ سیدپریل شاہ بخاری ،صدر اہل سنت والجماعت بلوچستان مولانا رمضان مینگل ،صدراہل سنت والجماعت کے پی کے مولانا عطاء محمد دیشانی،صدراہل سنت والجماعت گلگت بلتستان مولانا فرازحیدری ،سیکرٹری جنرل اہل سنت والجماعت کشمیرمولانا عبدالوحید جلالی جبکہ پنجاب کے صدر علامہ اشرف طاہر گرفتار ہونے کی وجہ سے صوبائی رہنماء اہل سنت والجماعت پنجاب غلام مصطفی بلوچ نے پنجاب کی نمائندگی کرتے ہوئے اجلاس میں خصوصی طور پر شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس کے دوران پنجاب بھر میں اہل سنت علماء ،رہنماؤں اور کارکنان کی بلا جواز گرفتاریوں اور جھوٹے مقدمات قائم کیے جانے پر غور کیا گیا جبکہ کراچی ،راولپنڈی اور اسلام آباد سمیت ملک بھر میں اہل سنت قتل عام پرتمام رہنماؤں نے سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ایسے ان اقدامات کو اہل سنت کی نسل کشی قرار دیا۔اجلاس میں تمام تر مشاورت کے بعد سربراہ اہل سنت والجماعت پاکستان علامہ محمد احمد لدھیانوی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک بھر بالخصوص کراچی اور جڑواں شہروں میں اہل سنت قتل عام،صدراہل سنت والجماعت پنجاب علامہ اشرف طاہرسمیت پنجاب بھر میں کارکنان کی بلاجواز گرفتاری اور قاتلوں کی عدم گرفتاری کے خلاف ملک بھر میں اہل سنت والجماعت کے تحت 06مارچ بروز جمعہ کو احتجاج کیا جائے گا ۔

انہوں نے کہا کہ حکومتی نا انصافیوں پر خاموش نہیں بیٹھ سکتے جوکہ خالصتاً بد نیتی پر مبنی ہیں۔اس موقع پر علامہ اورنگزیب فاروقی نے حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ میرے شہر کراچی میں آئے روز علماء کی لاشیں گررہی ہیں جبکہ مجھ پر پے درپے حملے بھی ہورہے ہیں جس پر وفاقی حکومت غفلت کی چادر اوڑھے سورہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم صاحب سیاسی مفادات کی خاطر کراچی آجاتے ہیں لیکن مظلوموں اور مقتولین کے لواحقین کو سوائے مزید غم کے کچھ دے کر نہیں جاتے ہیں۔

انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ پنجاب بھر میں گرفتار رہنماؤں اور کارکنان کو فوری رہا کرکے ملک بھر میں اصل دہشتگردوں اور ہمارے معلوم قاتلوں کو گرفتار کیا جائے تاکہ انصاف کے تقاضہ پورے ہوسکیں ۔انہوں نے کہا کہ اہل سنت والجماعت کا دہشتگردی اور فرقہ واریت سے کوئی تعلق نہیں البتہ دہشتگردی کا شکارہونے کے باوجود فرقہ واریت کی روک تھام کے لیے ہر ممکن اقدامات کرتے رہیں گے جوکہ قر آن وسنت اور آئین پاکستان کے عین مطابق ہوں

متعلقہ عنوان :