قانون سازی کا مقصد جمہوری عمل کی مضبوطی ہو نا چاہیے،مو لا نا عبد الغفور حیدری

پیر 2 مارچ 2015 19:37

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔2مارچ۔2015ء)جمعیت علماء اسلام کے مر کزی سیکر ٹری جنرل مو لا نا عبد الغفور حیدری نے کہا ہے کہ قانون سازی کا مقصد جمہوری عمل کی مضبوطی ہو نا چاہیے اس سے حالات بہتر ہوں گے مر کزی میڈیاسیل میں گفتگو کر رہے تھے مو لا نا حیدری نے کہا کہ ہمارا مقصد ملک اورقوم کو محفوظ کر نا ہے انہوں نے کہا کہ ملک دشمن وطن کو عدم استحکام کا شکار کر نا چاہتے ہیں انہوں نے کہا کہ ملک سے دہشت گر دی کے خاتمے کے لیئے تمام جماعتیں اور تمام ادارے ایک پلیٹ فارم پر نظر آرہے ہیں لیکن صرف مذہبی دہشت گر دی سے قوم میں تفریق کی کو شش کی گئی ہے جو قوم کے لیئے قابل قبول نہیں جے یو آئی قوم میں اتحاد کو بر قرار رکھنے کے لیئے کوشاں ہے انہوں نے کہا کہ جے یو آئی فرقہ واریت کو ملک کے لیئے زہر قاتل سمجھتی ہے اس کے مستقل خاتمے کے لیئے ضروری ہے کہ مذہبی قیادت سے مشاورت کر کے قانون سازی کی جا ئے تا کہ ملک سے ہمیشہ اس کاخاتمہ ہو سکے مو لا نا حیدری نے کہا کہ جے یوآئی نئے انتخابات کی نہیں بلکہ عوامی مسائل کے فوری حل کرنے کی حامی ہے انھوں نے کہا حکومت کو عوام کے مسائل حل پر توجہ دے انہوں نے کہا کہ پنجاب اور سندھ میں ایمپلی فائر ایکٹ کی بنیاد پر علماء کی گرفتار یاں اور مقدمات اور معلومات کے نام پر مدارس کو ہراساں کر نے کے اقدا مات جے یو آئی کو قبول نہیں ہے انہوں نے کہا کہ ایسے طریقوں سے اصل مقاصد حاصل نہیں ہو سکیں گے ا نھوں نے کہا لاوڈسپیکر کے نام پر غلط مقدمات حکومت واپس لے انھوں نے کہا 90 فیصد دینی مدارس کو وزیر داخلہ نے کلیئر دے کر اب مدارس میں معلومات کے نام پر ہراساں کرنے کا طریقہ غیر جمہوری اور غیر سیاسی ہے مو لا نا حیدری نے کہا کہ وطن عزیز نازک موڑ پر کھڑا ہے ،پا کستان کے معاشی ،سیا سی اور اقتصادی نظام کو جام کر نا دشمن کی سب سے بڑی خواہش ہے ان سازشوں کا مقابلہ اتحاد واتفاق سے کیا جا سکتا ہے انہوں نے کہا کہ علماء نے وطن عزیز کے خلاف سازشوں کا ہر محاذ پر مقابلہ کیا ہے اور کرتے رہیں گے انہوں نے کہا کہ اسلام اس ملک کا مقدر ہے اس کے راستے میں روڑے اٹکانے والے بری طرح نا کام ہوں گے انہوں نے کہا کہ دینی مدارس دین حق اور وطن عزیز کے لیئے بڑی سے بڑی قر بانی دینے کے لیئے تیار ہیں انہوں نے کہا کہ بلو چستان میں علیحدگی کی تحریک کے راستے میں سب سے بڑی رکاوٹ جے یو آئی اور اس طرح خیبر میں بھی ہر سازش کا مقابلہ جے یو آئی کر رہی ہے