فاقی دارالحکومت کے پوش سیکٹر ایف سیون میں واقع گیسٹ ہاؤس سے ایک شخص کی پراسرار لاش برآمد

پیر 2 مارچ 2015 19:36

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔2مارچ۔2015ء)وفاقی دارالحکومت کے پوش سیکٹر ایف سیون میں واقع گیسٹ ہاؤس سے ایک شخص کی پراسرار لاش برآمد،موت دل کا دورہ پڑنے سے ہوئی،پوسٹمارٹم کے بعد ہی تفتیش کا رخ مڑے گا،پولیس کا مؤقف۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز سوموار کو اسلام آباد سیکٹر ایف سیون فور میں مکان نمبر7 ،گلی نمبر67سے 50سالہ حیدر علی کی لاش برآمد ہوئی ہے،پولیس نے لاش قبضہ میں لیکر پوسٹمارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردی ہے۔پولیس کے مطابق حیدرعلی لاہور کوئین روڈ کا رہائشی ہے اور اسکی موت دل کا دورہ پڑنے سے واقع ہوئی ہے۔پولیس کے مطابق نعش کے پوسٹ مارٹم کے بعد مزید تفتیش کی جائیگی،ابتدائی طور پر ہارٹ اٹیک ہی محسوس ہوتا ہے ۔۔