پنجاب حکومت عوام کے لئے وبال جان بن گئی ہے مسلم لیگ ن کی حکومت بُری طرح ناکام ہو چکی ہے پنجاب میں بڑھتے ہوئے جرائم نے صوبے کی عوام کو عدم تحفظ کا شکار کر دیا ہے،

پیپلز پارٹی پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات عابد حسین صدیقی کا بیان

پیر 2 مارچ 2015 19:21

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔2مارچ۔2015ء ) پیپلز پارٹی پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات عابد حسین صدیقی نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت عوام کے لئے وبال جان بن گئی ہے مسلم لیگ ن کی حکومت بُری طرح ناکام ہو چکی ہے پنجاب میں بڑھتے ہوئے جرائم نے صوبے کی عوام کو عدم تحفظ کا شکار کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

پیر کو اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت بلدیاتی انتخابات کروانے میں لیت و لعل سے کام لے رہی ہے جمہوریت پسندی کے دعوے دار دیگر دعوؤں کی طرح اپنے اس دعوے کی بھی منکر نظر آ رہی ہے صوبے کے عوام کو 8 برسوں سے مقامی حکومتوں سے محروم رکھناحکمرانوں کی آمرا نہ پالیسی کا عکاس ہے انہوں نے کہا کہ حکومت مکمل طور پر ناکام ہے اور لوگوں کا پیپلز پارٹی کے دور کو یاد کرنا فطری ہے۔

پیپلز پارٹی واحد جماعت ہے جس کی قیادت میں ملک کو بحرانوں سے نکالنے اہلیت ہے۔

متعلقہ عنوان :