پاکستان کی سا لمیت اور وحدت کو نقصان پہنچانے کے لیے قیام پاکستان کے مخالفین آج بھی سازشوں میں مصروف ہیں، بانیان پاکستان کی اولاد، وارث اور امین ملکی بقا اور استحکام کے لیے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کرنے کو تیار ہیں، پاک فوج نے دہشت گردوں کیخلاف آپریشن ضرت عضب شروع کر کے ملک و قوم پر ایک اور احسان کیا ، دہشت گردی اور دہشت گردوں کا خاتمہ پورے ملک کے عوام کی آواز بن چکی ہے،

سنی اتحاد کونسل پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل اور انجمن نوجوانان اسلام پاکستان کے سربراہ طارق محبوب کا سنی اتحاد کونسل ضلع ملتان کے اپنے اعزاز میں دیئے گئے استقبالیے سے خطاب

پیر 2 مارچ 2015 19:21

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔2مارچ۔2015ء) سنی اتحاد کونسل پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل اور انجمن نوجوانان اسلام پاکستان کے سربراہ طارق محبوب نے کہا ہے کہ پاکستان کی سا لمیت اور وحدت کو نقصان پہنچانے کے لیے قیام پاکستان کے مخالفین آج بھی سازشوں میں مصروف ہیں۔ بانیان پاکستان کی اولاد، وارث اور امین ملکی بقا اور استحکام کے لیے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کرنے کو تیار ہیں۔

پاک فوج نے دہشت گردوں کے خلاف آپریشن ضرت عضب شروع کر کے ملک و قوم پر ایک اور احسان کیا۔ دہشت گردی اور دہشت گردوں کا خاتمہ پورے ملک کے عوام کی آواز بن چکی ہے۔وہ یہاں سنی اتحاد کونسل ضلع ملتان کے جنرل سیکریٹری قاری افضل اویسی کی رہائش گاہ پر اپنے اعزاز میں دیئے گئے استقبالیے سے خطاب کررہے تھے ۔

(جاری ہے)

تقریب استقبالیہ میں علامہ سعید احمد فاروقی ، پیر عطا اللہ شاہ بخاری، قاری اللہ ڈوایو لاشاری، قاری افضل اویسی، مولانا احمد یار سعیدی، ڈاکٹر نواز بگن، عمران وڑائچ، اشفاق رضوی اور دیگر نے شرکت کی۔

طارق محبوب کا کہنا تھا کہ قومی ایکشن پلان اور ضرب عضب آپریشن کی مکمل حمایت کرنے پر حکومت پنجاب سنی اتحاد کونسل سے وابسطہ علما و مشائخ کو لاؤڈ اسپیکر ایکٹ کی آڑ میں انتقامی کارروائیوں کا نشانہ بنا رہی ہے۔ درود و سلام ، امن، محبت عقیدت اور ہمارا ایمانی تقاضہ ہے۔ درود و سلام پر پابندی کسی صورت برداشت نہیں کرینگے۔ حکومت پنجاب سازش کے ذریعے نئی افراتفری پیدا کرنا چاہتی ہے۔

درود و سلام پڑھنے والے اور یارسول اللہ کہنے والے اپنے اتحاد و یکجہتی سے ناکام بنادینگے۔ انہوں نے کہا کہ محب وطن سیاسی قوتوں کا اتحاد قومی ضرورت ہے۔ اتحاد کے نام پر انتشار پھیلانے والے خود کو قوم کو اور ملک کو دھوکہ دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکمراں سیاسی چالبازیوں کے ماہر ہیں۔ سینیٹ الیکشن کے لیے 22 ویں آئینی ترمیم کا شوشہ چھوڑ کر حکومت سینیٹ کے من پسند نتائج حاصل کرنے کیلئے کوشاں ہے۔

ہارس ٹریڈنگ کی اطلاعات جمہوریت کے منافی ہیں۔ ضمیر فروش لوگوں کو عوامی نمائندگی کا حق حاصل نہیں۔ سینیٹ انتخابات کو شفاف بنانا الیکشن کمیشن آف پاکستان کی آئینی، قانونی اخلاقی اور قومی ذمہ داری ہے۔ طارق محبوب نے کہا کہ سنی اتحاد کونسل یارسول اللہ کہنے والے عوام اہلسنت کا اتحاد ہے۔ جس کے بانی سفیر امن صاحبزادہ فضل کریم  تھے۔ انہوں نے اہلسنت کے اتحاد کے لیے جو فارمولا پیش کیا وہ آج بھی قابل عمل ہے۔

سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا اہلسنت کی ترجمانی کا حق ادا کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انجمن نوجوانان اسلام پاکستان ، سنی اتحاد کونسل کا یوتھ ونگ ہے۔ صاحبزادہ فضل کریم  نے ہمیشہ اے این آئی پاکستان کے نوجوانوں کی سرپرستی کی اور ان کی حوصلہ افزائی کی جس پر نوجوانان اسلام کو فخر ہے۔ طارق محبوب نے کہا کہ سنی اتحاد کونسل اہلسنت کی نمائندہ سیاسی و مذہبی جماعت ہے جس کی مقبولیت سے خائف عناصر مختلف سازشیں کرتے رہتے ہیں۔

مگر صاحبزادہ فضل کریم  کے مشن کے داعی قیام پاکستان کے حقیقی مقاصد کی تکمیل کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔ نفاذ نظام مصطفےٰ صرف نعرہ ہی نہیں بلکہ پورا نظام حیات اور کامیابی و ترقی کا راستہ ہے نظام مصطفی کے نفاذ سے ہی تمام ملکی بحران ختم ہوسکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :