چنیوٹ، پنجاب حکومت کی ہدایات پر ضلع بھر میں 4سے 9مارچ تک ہفتہ صفائی بھرپورانداز میں منایا جائیگا

پیر 2 مارچ 2015 19:12

چنیوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔2مارچ۔2015ء) حکومت پنجاب کی ہدایات پر ضلع بھر میں 4سے 9مارچ تک ہفتہ صفائی بھرپورانداز میں منایا جائیگا اس سلسلے میں صفائی ستھرائی اورعوامی آگاہی کے لئے جامع پلان ترتیب دیا گیا ہے۔یہ بات ڈی سی اوشوکت کچھی نے ”سینیٹیشن ویک“کے انتظامات کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ چوہدری عبدالحمید نے سینیٹیشن ویک کے اغراض ومقاصد اوراس پر عملدرآمد کے لئے مختلف امور کے بارے میں بریفنگ دی۔

ڈی سی اونے کہا کہ ڈینگی سے بچاؤ کے لئے صفائی ستھرائی ناگزیرہے لہذا احتیاطی وانسدادی اقدامات کے لئے صفائی مہم کے دوران کوڑا کرکٹ کے ڈھیروں،کھڑے پانی کی صفائی،فالتو اورغیر استعمال شدہ ٹائروں کی تلفی اورجرائم کش سپرے کرنے کے علاوہ لاروا کی افزائش کے ممکنہ ذرائع کا یکسر خاتمہ کیا جائے۔

(جاری ہے)

انہوں نے اسسٹنٹ کمشنرز سے کہا کہ وہ اپنی متعلقہ تحصیلوں میں ہفتہ صفائی منانے کے لئے تمام متعلقہ محکموں کو متحرک کریں۔

انہوں نے محکمہ صحت،لوکل گورنمنٹ،ٹی ایم ایزاورماحولیات سمیت دیگر متعلقہ محکموں کے افسران سے کہا کہ وہ صفائی مہم میں بھرپورانداز میں حصہ لیں اور عوامی آگاہی کے لئے بینرز آویزاں کرنے کے علاوہ صفائی کے پیغامات پرمبنی پمفلٹس تقسیم کرنے کے اقدامات کئے جائیں۔انہوں نے سینیٹیشن ویک کے دوران سکولوں وکالجوں میں صفائی کے موضوع پر تقریری مقابلے منعقد کرانے کے علاوہ سیمینارزاورورکشاپ منعقد کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ ہفتہ صفائی میں ارکان پارلیمنٹ،سول سوسائٹی اوراین جی اوز کو بھی شامل رکھا جائے۔

متعلقہ عنوان :