امن کیلئے مذہبی ہم آہنگی وقت کی ضرورت ہے،ایک دوسرے کے عقیدے کا احترام معاشرتی امن کا محرک بنتا ہے،سیکورٹی ادارے شر پسندوں اور مذہبی منافرت پھیلانے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیں گئے،

بریگیڈ کمانڈر بریگیڈیئر ندیم انجم کا علماء اکرام اور معززین کے مشترکہ اجلاس سے خطاب

پیر 2 مارچ 2015 19:05

ہنگو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔2مارچ۔2015ء)بریگیڈ کمانڈر بریگیڈئر ندیم انجم نے کہا ہے کہ امن کے لیے مذہبی ہم آہنگی وقت کی ضرورت ہے،ایک دوسرے کے عقیدے کا احترام معاشرتی امن کا محرک بنتا ہے، رواداری، برداشت اور انسانیت کی تعلیمات کا پرچار کیا جائے،سیکورٹی ادارے شر پسندوں اور مذہبی منافرت پھیلانے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیں گے۔

وہ پیر کو اورکزئی ایجنسی ہیڈ کوارٹرہنگو میں ضلع ھنگو کے اہل تشیع اور اہل سنت کے مشران،علماء اکرام اور معززین کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔ جرگے میں اہل سنت کے مشران مولانا عبد الستار،شاد شینواری،شاہ حسین خان ایڈوکیٹ،امین اللہ ،ظفر،حاجی مدا خان جبکہ اہل تشیع کے مشران ظہیر حسین،ملک عرفان،رحمت حسین ،منظب علی و دیگر نے شرکت کی ،اجلاس سے بریگڈئیر ندیم انجم و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ علماء اکرام کی اولئین زمہ داری اسلام کے امن ،رواداری،احترام انسانیت کے اسلامی تشخص کو اجاگر کرنا ہونا چاہیے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ تفرقہ بازی اوتر مذہبی منافرت نے امن و امان اور ملکی ترقی کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ،مگر اب ایسا نہیں ہونے دے گئیں،شر پسند اور مزہبی منافرت کے علمبردار کسی گروہ اور فرقے سے ہوں ان کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔برگئیڈیر ندیم انجم نے کہا کہ اسلام برداشت اور ایک دوسرے کے عقائد کے احترام کا درس دیتا ہے اور جو عناصر معاشرے میں فرقہ واریت اور گمراہ کن سرگرمیوں میں ملوث ہیں وہ اسلام کے دشمن ہیں جن کے خلاف ریاست سخت ایکشن لے گی۔

انہوں نے مشران سے کہا کہ وہ ھنگو میں شر پسندوں پر نظر رکھیں اور شر انگیزی میں ملوث افراد کے بارے میں انتظامیہ اور قانون نافز کرنے والے اداروں کو اگاہ کریں ایسے عناصر کو سختی سے کچل دیا جائے گا۔جو امن کے دشمن ہیں اور مسلمانوں کو لڑا کر مزموم مقاصد کا حصول چاہتے ہیں۔اس موقعہ پر اہل سنت اور اہل تشیع کے مشران نے برگیڈ کمانڈر بر گیڈئیر ندیم انجم کو امن کلی بحالی اور فرقہ واریت کی روک تھام کے لیے مکمل تعاون فراہم کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔