باجوڑایجنسی ، عنایت کلے بازار میں با ر ش کی وجہ سے دوکان کے چھت گر گئی ، لاکھوں روپے کا نقصان

پیر 2 مارچ 2015 18:44

باجوڑ ایجنسی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔2مارچ۔2015ء ) باجوڑایجنسی کے تحصیل خار علاقہ عنایت کلے بازار میں با ر ش کی وجہ سے دوکان کے چھت گرنے سے لاکھوں روپے کا نقصان۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز تیز بارشوں کے نتیجے میں باجوڑایجنسی کے تحصیل خار علاقہ عنایت کلے بازار میں چھت مہندم ہونے سے گرگئی ۔ چھت گرنے کے باعث لاکھوں روپے کا نقصان ہوا تاہم کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔

متاثرہ دوکاندار نے میڈیا کو بتایا کہ حالیہ اپریشن سے بھی میرا نقصان ہوا حکومت نے ہماری کوئی مدد نہیں کیا، عنایت کلے بازار کے صدر محمد حمید صوفی نے میڈیا کو بتایا کہ حکومت عنایت کلے بازار کے ساتھ سوتلے ماں جیسا سلوک کررہاہے او راب تک آپریشن سے متاثرہ دوکانوں کو معاوضہ نہیں دیاگیاہے۔

(جاری ہے)

سمیڈا سمیت کسی بھی این، جی، اونے عنا یت کلے بازار میں ترقیاتی کام نہیں کیاجو سراسر ناانصافی ہے،ال تاجر برادری کے سینئر نائب صدر حاجی شامحمدنے میڈیا کو بتا یا کہ عنایت کلے بازار کے نا قص سیورج نظام کے وجہ سے ہماری دوکانوں کو شدید خطرہ ہے اگر حکومت نے بر وقت انتظام نہ کیا تو بڑانقصان ہوسکتاہے۔

بازار کے تمام مارکیٹس کو پختہ کیا جائے اور بازارمیں نکاس آب کے نظام کو بہتر بنایاجائے۔ تاجر رہنماؤں نے یہ بھی مطالبہ کیا کہ بازار میں ایجنسی کے دیگر بازاروں کے طرح سٹریٹس لائیٹس لگا ئے جائے تاکہ رات کے وقت بھی تجارتی سرگرمیاں بحال ہوں ۔

متعلقہ عنوان :