صوبائی حکومت کی جانب سے نقل کے روک تھام کیلئے اٹھانے والے اقدامات قابل تحسین ہے،شیخ احسان اللہ اوتمانخیل

پیر 2 مارچ 2015 17:48

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔02مارچ۔2015ء)پاکستان تحریک انصاف کے سینئرکارکن شیخ احسان اللہ اوتمانخیل نے کہاہے کہ صوبائی حکومت کی جانب سے نقل کے روک تھام کیلئے اٹھانے والے اقدامات قابل تحسین ہے والدین اپنے بچوں کوسکولوں میں داخل کرادیں تاکہ یہ ملک کامستقبل محفوظ ہوسکے ان خیالات کااظہارانہوں نے یہاں جاری ہونے والے اپنے ایک بیان میں کیاانہوں نے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف غریب کی ترجمان جماعت ہے اورہمیشہ سے غریب کے مسائل کے حل کیلئے پیش پیش رہی ہے انہوں نے کہاکہ صوبائی حکومت نے نقل کی روک تھام کیلئے جواقدامات اٹھائے ہیں وہ قابل تحسین ہے صوبائی حکومت کوتعلیم کی بہتری کیلئے مزیداقدامات اٹھانے چاہئے انہوں نے کہاکہ صوبائی حکومت کاسال کے آغازمیں درسی کتب پہنچانے چاہئے انہوں نے گورنربلوچستان محمدخان اچکزئی،وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹرعبدالمالک بلوچ،وزیرتعلیم رضامحمدبڑیچ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ سرکاری سکولوں میں تعلیم کی بہتری کویقینی بنایاجائے اورسرکاری اداروں میں تشدد کے رحجان کوختم کیاجائے۔