ماہ فروری میں ڈیرہ پولیس کی ملک دشمن عناصر کے خلاف سرچ اینڈ سٹرائیک اپریشن

پیر 2 مارچ 2015 17:38

ڈیرہ اسماعیل خان (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2مارچ 2015ء ) ماہ فروری میں ڈیرہ پولیس کی ملک دشمن عناصر کے خلاف سرچ اینڈ سٹرائیک اپریشن‘ان سرچ اینڈ سٹرائیک اپریشنز میں مشکوک افراد ، ناجائز اسلحہ و ایمونیشن ، منشیات اور مجر مان اشتہاری گرفتار کیے گئے۔ڈی پی اوڈیرہ صادق حسین بلوچ ۔تفصیلات کے مطابق ڈیرہ پولیس نے ماہ فروری میں زیر قیادت ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈیرہ اسماعیل خان صادق حسین بلوچ کی نگرانی میں تمام ضلع میں جرائم پیشہ اور ملک دشمن عناصر کے خلاف 23سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کیے۔

ان اپریشنز کے دوران مختلف کاروائیوں میں 758مشکوک افراد کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 09کلاشنکوف ،13رائفلز،26بندوق،12پستول،549کارتوس ،16کلو 235گرام چرس،100گرام افیون،1کلو328گرام ہیروئن،03کلو780گرام بھنگ ،71بوتل شراب برآمد کی اور 57مجرمان اشتہاری گرفتار کیے گئے ۔

(جاری ہے)

انہی آپریشنز کے دوران2797گھر اور 279ہوٹلز کو چیک کیا گیا اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف 38مقدمات درج کیے گئے۔

تمام ضلع میں 258پوائنٹس پر SNAPچیکنگ کے ذریعے790مشکوک افراد کو گرفتارکرکے ان کے قبضہ سے 01رائفل ،05بندوق،16پستول،03چاقواور 231کارتوس برآمد کیے۔ اسی دوران غیر قانونی طور پر مقیم 15افغان باشندوں کو گرفتار کرکے ان پر مقدمات درج کیے گئے ہیں۔ تمام ضلع میں2393تعلیمی اداروں کا سیکیورٹی جائزہ لے کر ان میں سے 1771کو سیکیورٹی کے متعلق ضروری ہدایات دی گئیں جبکہ 603کو وارننگ اور 19کے خلاف کو دی گئی ہدایات پر عمل نہ کرنے پر مقدمات درج کیے گئے۔ٹریفک پولیس نے ماہ فروری میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر 4556چالان کرکے 15,68,700/-روپے جرمانہ کی رقم سرکاری خزانہ میں جمع کرائی۔

متعلقہ عنوان :