کراچی: نیشنل ہائی وے پر انسداد دہشت گردی سیل کی کاروائی، مبینہ دہشت گرد گرفتار

پیر 2 مارچ 2015 17:36

کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 2 مارچ 2015 ء) : کراچی میں نیشنل ہائی وے پر انسداد دہشتگردی کے سیل نے کاروائی کر کے کالعدم تنظیم کے ایک مبینہ دہشت گرد کو گرفتار کر لیا ہے، حراست میں لیے گئے ملزم کا نام نعیم ناصر بتایا گیا ہے ، انسداد دہشت گردی سیل کے انچارج خرم وارث کا کہنا ہے کہ پکرا جانے والاا مبینہ داہشت گرد کالعدم تنظیم سے تعلق رکھتا ہے اور رقم جمع کر کے طالبان کو بھجواتا ہے اس کے علاوہ مختلف وارداتو کے لیے لوگوں سے بھتہ بھی وصول کرتا ہے، خرم وارث کا کہنا تھا کہ ملزم کے قبضے سے کاروائی کے دوران اسلحہ بھی بر آمد کیا گیا ہے.

متعلقہ عنوان :