نابینا افراد کے ساتھ پنجاب حکومت کارویہ انتہائی شرمناک ہے، مسلم لیگ نابینا افراد سے کئے گئے وعدے پورے کرے

تحریک انصاف کی ترجمان شیریں مزاری کی لاہور میں نابینا افراد سے ناروا سلوک کی مذمت

پیر 2 مارچ 2015 17:35

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔02مارچ۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف کی ترجمان شیریں مزاری نے لاہور میں احتجاج کے دوران نابینا افراد کے ساتھ نارواسلوک پر مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ نابینا افراد سے پنجاب حکومت کارویہ انتہائی شرمناک ہے، مسلم لیگ نابینا افراد سے کئے گئے وعدے پورے کرے۔

(جاری ہے)

پیر کو اپنے ایک بیان میں تحریک انصاف کی ترجمان شیریں مزاری نے لاہور میں احتجاج کے دوران نابینا افراد کے ساتھ نارواسلوک پرسخت مذمت کی ۔

انہوں نے کہا کہ نابینا افراد سے پنجاب حکومت کارویہ انتہائی شرمناک ہے، نابینا افراد کو سڑکوں پر رسوا کرنا پنجا ب حکومت کا وطیرہ بن چکا ہے، صوبائی حکومت اپنے فرض کا احساس کرے اور نابینا افراد کی دیکھ بھال یقینی بنائے،مسلم لیگ(ن) نابینا افراد سے کئے گئے وعدے پورے کرے۔

متعلقہ عنوان :