راولپنڈی : نالہ لئی میں پانی کی سطح بلند، ارد گرد کے علاقوں میں فلڈ وارننگ جاری

پیر 2 مارچ 2015 17:31

راولپنڈی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 2 مارچ 2015 ء) : نالہ لئی میں پانی کی سطح بلند ہونے لگی جس کے باعث ارد گرد کے علاقوں میں پانی داخل ہونے کی وجہ سے فلڈ وارننگ جاری کر دی ہے، میٹرو بس کے لیے کی گئی کھدائی کے باعث آ س پاس کے علاقے نشیب میں ہونے کی وجہ پانی گھروں کے اندر بھی داخل ہو گیا ہے گوالمنڈی میں پانی کی سطح 8.5 فٹ تک پہنش گئی ہے جبکہ ائیر پورٹ پر بانی کی سطح دو، دو فٹ بلند ہو گئی ہے پارکنگ سے لے کر انٹر نیشنل ٹرمینل تک پانی داخل ہو گیا ہے. جبکہ کٹاریاں کے مقام پر بھی پانی کی سطح 6.7 فٹ بلند ہو گئی ہے.

متعلقہ عنوان :