ایرانی ٹیم 12 ویسٹ ایشیاء بیس بال کپ میں شرکت کے بعد اپنے وطن روانہ

پیر 2 مارچ 2015 16:44

ایرانی ٹیم 12 ویسٹ ایشیاء بیس بال کپ میں شرکت کے بعد اپنے وطن روانہ

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔02مارچ۔2015ء) ایران کی ٹیم 12 ویسٹ ایشیاء بیس بال کپ میں شرکت کے بعد پیر کی صبح ایران کیلئے روانہ ہوگئی، بے نظیر انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ایران ٹیم کے 23 رکنی دستے کو پاکستان بیس بال کے نمائندے راؤ آصف اور اسلام آباد بیس بال ایسوسی ایشن کے صدر طاہر محمود پاپا نے ان کو الوادع کیا، روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایرانی کھلاڑیوں کا کہنا تھا کہ پاکستان آنا بہت اچھا لگا اور جہاں کے لوگ محبت کرے والے ہیں اسلام آباد بہت خوبصورت شہر علاوہ ہے ، سہولیات کے حوالے سے انہوں نے رہائش، پاکستانی کھانوں اور دیگرسہولیات کی تعریف کی اورکہا کہ آئندہ ٹورنامنٹ میں بھر پور تیاری کے ساتھ پاکستان آئیں گے۔