سینیٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ روکنے کیلئے 22 ویں آئینی ترمیم کا ڈرامہ عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کیلئے رچایا گیا ، وزیراعظم نواز شریف ، آصف علی زرداری اور مولانا فضل الرحمن وفاداریوں کی تجارت میں مصروف ہیں ‘ ترجمان عمران خان

پیر 2 مارچ 2015 16:38

اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔02مارچ۔2015ء ) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے ترجمان عمر سرفراز چیمہ نے کہا ہے کہ سینیٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ روکنے کیلئے 22 ویں آئینی ترمیم کا ڈرامہ عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کیلئے رچایا گیا ، وزیراعظم نواز شریف ، آصف علی زرداری اور مولانا فضل الرحمن وفاداریوں کی تجارت میں مصروف ہیں ۔

(جاری ہے)

پیر کو اپنے ایک بیان میں ترجمان عمران خان نے کہا کہ (ن) لیگ ، پیپلزپارٹی اور جے یو آئی (ف) انتخابات میں شفافیت کی خواہش مند نہیں ،ہارس ٹریڈنگ روکنے کیلئے روایتی جماعتوں کی بدنیتی کھل کر سامنے آگئی ، تینوں جماعتیں ہارس ٹریڈنگ کی محافظ بن گئی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اگر آئندہ انتخابات شفاف ہوئے تو تینوں پارٹیوں کا صفایا ہو جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف انتخابات کی شفافیت پر یقین رکھتی ہے ۔