پاک ایران بارڈر پر پاکستان کوسٹ گارڈ کی کارروائی ،غیر قانونی جانے والے 45افراد کو حراست میں لے لیا

پیر 2 مارچ 2015 16:15

کوئٹہ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔02مارچ۔2015ء ) پاک ایران بارڈر پر پاکستان کوسٹ گارڈ کی کارروائی ،غیر قانونی طور پر تہران جانے والے 45 افراد کو حراست میں لے لیا،گرفتار افراد کو نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق پیر کے روزپاکستانی کوسٹ گارڈ کے ترجمان نے بتایا کہ پاکستانی کوسٹ گارڈ نے کارروائی کرتے ہوئے پاک ایران بارڈر پر غیر قانونی جانے والے 45 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا ہے جنہیں نامعلوم مقام پر منتقل کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے

متعلقہ عنوان :