لاہور :وڈیرے کا حجام پر بیہمانہ تشدد ، ٹانگوں میں گولیاں مار دیں

پیر 2 مارچ 2015 16:13

لاہور :وڈیرے کا حجام پر بیہمانہ تشدد ، ٹانگوں میں گولیاں مار دیں

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2مارچ 2015ء) قتل کے جرم میں 14 سال سزا کاٹنے والے وڈیرے کا ایک اور ظلم ، گھر میں آئے حجام پر بلی چوری کا الزام لگا کر ٹانگوں میں گولیاں مار دیں ، دونوں ٹانگوں پر پلستر چڑھائے حجام امجد ہسپتال میں انصاف کا منتظر ، وڈیرے سلیم داد کے خلاف مقدمہ درج ، ملزم تاحال گرفتار نہ ہوا ، ملزم دیپالپور میں 2 افراد کے اغوا کے مقدمے میں اشتہاری بھی ہے ۔

(جاری ہے)

ملزم کے خلاف دیپالپور میں 164 اور 240 نمبرز کی ایف آئی آر درج ہیں ۔ وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف نے وڈیرے کے ظلم کا فوری نوٹس لیتے ہوئے اسے گرفتار کرکے مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :