افغانستان‘ بم دھماکہ کے نتیجے میں سکول جانیوالے دو بچے جاں بحق‘ تین شہری زخمی

پیر 2 مارچ 2015 16:10

کابل (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔02مارچ۔2015ء) افغانستان میں بم دھماکہ کے نتیجے میں دو سکول جانیوالے بچے جاں بحق اور تین شہری زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق حکام نے بتایا کہ صوبہ ننگر ہار کے دارالحکومت جلال آباد میں پل کے نزدیک نصب دھماکہ خیز مواد پھٹنے کے نتیجے میں سکول جاتے ہوئے دو بچے جاں بحق جبکہ تین افراد زخمی ہو گئے زخمیوں کو فوری طور پر قریبی ہسپتال داخل کر دیا گیا۔ حکام نے دھماکے کی ذمہ داری طالبان پر عائد کی ہے۔

متعلقہ عنوان :