جنیوا میں حقوقِ انسانی کونسل کے اجلاس کا آغازہوگیا

پیر 2 مارچ 2015 16:10

جنیوا( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔02مارچ۔2015ء) سوئٹزرلینڈ کے شہر جنیوا میں اقوام متحدہ کی حقوقِ انسانی کونسل کا اوائل سال اجلاس شروع ہو گیا ہے۔ پہلی مرتبہ ایک جرمن سفارت کار کی نگرانی میں منعقد ہونے والا یہ اجلاس چار ہفتوں تک جاری رہے گا۔

(جاری ہے)

اس اجلاس میں دہشت گردی کے خلاف جنگ کے علاوہ عراق، شام اور یوکرائن میں جاری تنازعات پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ اس کے ساتھ ساتھ انسانی حقوق ، موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات، بچوں کے حقوق اور سزائے موت پر بھی بحث کی جائے گی۔ مختلف ممالک میں انسانی حقوق کی صورتِ حال پر بھی توجہ مرکوز کی جائے ۔