ہندوؤں کو بالی وڈ خانز کی فلمیں دیکھنے سے گریز کرنا چاہئے‘ سادھوی پراچی

پیر 2 مارچ 2015 16:08

ہندوؤں کو بالی وڈ خانز کی فلمیں دیکھنے سے گریز کرنا چاہئے‘ سادھوی پراچی

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔02مارچ۔2015ء) بی جے پی کے رہنما سادھوی پراچی نے کہا ہے کہ ہندوؤں کو بالی وڈ خانز کی فلمیں نہیں دیکھنی چاہئیں کیونکہ انکی فلمیں جہاد کو فروغ دے رہی ہیں۔

(جاری ہے)

بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ بالی وڈ خانز کی فلمیں جہاد کے فروغ کی ترغیب دیتی ہیں یہی وجہ ہے کہ ہندوؤں کو یہ فلمیں دیکھنے سے گریز کرنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس کے صدر راہول گاندھی کو کسی بھارتی لڑکی سے ہی شادی کرنی چاہئے۔ کیونکہ یہ انکے اور ملک کے حق میں بھی بہتر ہے۔

متعلقہ عنوان :