اسلام آباد: سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کا اجلاس، سیکرٹری پانی و بجلی کی بریفنگ

پیر 2 مارچ 2015 16:08

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 2 مارچ 2015ء) : اسلام آباد میں سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کا اجلاس یوا جس میں سیکرٹری پانی و بجلی نے بجلی چوری پر بریفنگ دی ان کا کہنا تھا کہ ہر سال 90 ارب کی بجلی چوری کی جاتی ہے اور اس کا سارا بوجھ حکومت پر آ جاتا ہے ، بریفنگ کے دوران سیکرٹری پانی و بجلی نے بتایا کہ بجلی چوری کی سزا صرف 3 سال ہے انہوں نے مطالبہ کیا کہ بجلی چوری کرنے والے ملزمان کے لیے جرمانہ 5 ہزار سے بڑھا کر ایک کروڑ روپے کیا جائے.