کراچی: ایم کیو ایم کے کارکنان کی پریس کانفرنس
پیر 2 مارچ 2015 15:49
کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 2 مارچ 2015ء) : ایم کیو ایم کے کارکنان نے پریس کانفرنس کی جس میں ایم کیو ایم کے رہنما حیدر عباس رضوی کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کے کارکنان کو ٹارگٹ کیا جا رہا ہے اور یہ بات انتہائی تشویشناک ہے. 2 روز قبل 2 کارکنان پر کالعد م تنظیموں نے فائرنگ کی لیکن ابھی تک ان کے قاتلوں کا پتہ نہیں لگایا جا سکا.
(جاری ہے)
ایم کیو ایم کے کارکنان کے گھروں پر روزانہ کی بنیاد پر چھاپے مارے جا رہے ہیں اور بلا جواز گرفتاریوں کا سلسلہ بھی جا ری ہے، کراچی میں ہی ٹارگٹ کلنگ کا زور کیوں ہے اور اگر ہے بھی تو کیا ان کا ہاتھ روکنے والا کوئی نہیں ہے، ان کا کہنا تھا کہ کوئی کاروائی نہ ہونے پر کراچی کی عوام میں مایوسی بڑھ رہی ہے، اب تو ایسا معلوم ہوتا ہے جیسے ان کے پاس قتل کرنے کا لائسنس ہے اور کوئی ان کو پکڑنے کے لیے آگے نہیں آتا جبکہ گرفتاریوں اور قتل کے لئے ایم کیو ایم کے کارکنان ہی رہ گئے ہیں جس پر ملک کی تمام سیاسی اور مذہبی جماعتیں خاموش ہیں کوئی اس کا نوٹس لینے کو تیار نہیں ہے جو کہ ایک لمحہ فکریہ ہے ، ان کا کہنا تھا کہ ہمارے ہزاروں کارکنان کو قتل کیا جا چکا ہے اور ہم لبرل جماعت ہونے کی حیثیت سے پہلے بھی قربانیاں دیتے آئے ہیں اور قیمت بھی چکا چکے ہیں.
اب اس کا ایک ہی حل ہے کہ محلوں میں بزرگان اور معمر حضرات کی ٹیم تشکیل دی جائے اور ازخود چندہ اکٹھا کر کے محلے کی سطح پر کیمرے لگوائے جائیں تا کہ وہاں سے گزرنے والے ہر شخص کی خبر رکھی جائے کیونکہ جس طرح مخصوص مکتب فکر اور پروفیشنلز کو ٹارگٹ کیا جا رہا ہے لگتا ہے کہ دہشتگرد حکمرانوں کو دکھائی ہی نہیں دیتے. ان کے خلاف کوئی کریک ڈاؤن دیکھنے کو نہیں ملتا نہ ہی ان کی گرفتاریوں عمل میں لائی جاتی ہیں. ان کے بارے میں پولیس، ادارے ، سیاسی جماعتیں سب لوگ جانتے ہیں لیکن پھر بھی کراچی کے عوام شہر میں امن کے نفاذ کے منتظر ہیں. انہوں نے کہا کہ کراچی میں وزیر اعظم اور آرمی چیف بھی تشریف لائے لیکن تاحال ٹارگٹ کلرز اور دہشتگردوں کے خلاف کوئی خاطر خواہ اقدامات دیکھنے میں نہیں آئے. انہوں نے کہا کہ ہم وزیر اعظم ، گورنر سندھ، وزیر اعلی سندھ، پولیس اور آرمی چیف سے اپیل کرتے ہیں کہ خدارا اس صورتحال پر غور کیا جائے اور ذمہ داران کے خلاف کاروائی کی جائے اور 2 دنوں میں ایم کیو ایم کے قتل کیے جانے والے کارکنوں عمران عباس رضوی، ثاقب، سلیم اصغر اور علی حیدر رضوی کے قاتلوں کو پکڑ کر سخت سزائیں دی جائیں انہوں نے کہا کہ شہدا کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کرتے ہیں اور دعا کرتے ہیں کہ اللہ ان کے درجات بلند فرمائے اور اہل خانہ کو صبر عطا کرے.متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
طویل عرصے بعد پی ٹی آئی لاہور اور پنجاب کے دیگر شہروں میں جلسے کرنے میں کامیاب
-
گندم کٹائی مہم کا افتتاح، مریم نواز نے گندم کی کچی فصل ہی کاٹ دی
-
اپوزیشن کا آصفہ بھٹو کی حلف برداری پر شور شرابے سے لگتا یہ ایک نہتی لڑکی سے خوفزدہ ہیں
-
وزیراعظم کی افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی آڑ میں اسمگلنگ میں ملوث افسران کو عہدے سے فوراً ہٹانے اور محکمانہ کارروائی کرنے کی ہدایت
-
امارات میں ایئرپورٹ پر پھنسے بیشتر مسافر وطن واپس پہنچ گئے، خواجہ آصف
-
عالمی مالیاتی اداروں کے حکام کا پاکستان کو آئی ایم ایف کا مختصر مدت کا پروگرام لینے کا مشورہ
-
عوام سے درخواست ہے کہ 21اپریل کو پی ٹی آئی امیدواروں کو ووٹ کاسٹ کریں
-
سعودی کمپنیوں کو تربیت یافتہ آئی ٹی ماہرین بھیجنے کے خواہاں ہیں،وزیر اعلیٰ مریم نواز سے ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن کے وفد کی ملاقات
-
وفاقی وزیر پٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک کی اماراتی سفیر حمد عبید الزعابی سے ملاقات ،باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو
-
صدرزرداری نے ساتویں بارپارلیمنٹ سے خطاب کرکے تاریخ رقم کی
-
سپیکر قومی اسمبلی نے ایوان میں باجا بجانے اور شور کرنے پر جمشید دستی اور اقبال خان کی رکنیت معطل کردی
-
اسٹیبلشمنٹ کو عمران خان سے بات کرنا ہوگی لیکن فی الحال کہیں برف نہیں پگھلی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.