پنجاب‘ مرس وائرس کا پہلا مشتبہ مریض چل بسا

محکمہ صحت پنجاب نے وائرس کی تصدیق کے لیے ٹیم تشکیل دے دی

پیر 2 مارچ 2015 15:09

پنجاب‘ مرس وائرس کا پہلا مشتبہ مریض چل بسا

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔02مارچ۔2015ء) پنجاب میں مرس وائرس کا پہلا مشتبہ مریض چل بسا،محکمہ صحت پنجاب نے وائرس کی تصدیق کے لیے ٹیم تشکیل دے دی ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق شیخ زید اسپتال لاہور میں رینالہ خورد اوکاڑہ کے رہائشی پندرہ سالہ محمد اسد کو دو روز قبل بخار اور خون کی الٹیوں کے باعث لایا گیا،جو دم توڑ گیا،ڈاکٹرز نے نوجوان کی ہلاکت کی وجہ مرس اور ڈینگی کی علامات قراردے دیا ،محکمہ صحت پنجاب کی جانب سے وائرس کی تصدیق کے لیے تین رکنی ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے،جبکہ نوجوان کے خون کے نمونے وفاقی ادارہ صحت کو بھجوائے جاچکے ہیں ،مرس وائرس نظام تنفس کو متاثر کرتا ہے گذشتہ برس سعودی عرب میں اس وائرس سے اڑھائی سو سے زائد ہلاکتیں ہوچکی ہیں۔

متعلقہ عنوان :