او جی ڈی سی ایل کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے 2 نئی آسامیوں کی منظوری دے دی

پیر 2 مارچ 2015 15:09

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔02مارچ۔2015ء) او جی ڈی سی ایل نے من پسند افراد کو بھرتی کرنے کیلئے 2 نئی آسامیاں پیدا کرلیں‘ ان آسامیوں کی منظوری او جی ڈی سی ایل کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے دی ہے۔

(جاری ہے)

چیف آپریٹنگ آفیسر اور چیف فنانشل آفیسر کی آسامیوں پر سیاسی طاقت رکھنے والے دو افراد کو بھرتی کیا جائے گا۔ اس حوالے سے او جی ڈی سی ایل کے ترجمان نے اقرار کیا ہے کہ یہ ان دو آسامیوں کی منظوری بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس میں دی گئی ہے کیونکہ قانون کے تحت یہ اختیارات ڈائریکٹرز کو حاصل ہیں۔ ان آسامیوں پر بھرتی شفاف طریقے سے ہوگی۔