عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان

پیر 2 مارچ 2015 14:58

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔02مارچ۔2015ء) عالمی منڈی میں کاروباری ہفتے کے پہلے روزخام تیل کی قیمتوں میں اضافے کارجحان دیکھا گیا ۔

(جاری ہے)

پیر کو نیویارک مرکنٹائل ایکسچینج میں نیویارک میں کنٹریکٹ کے تحت لائٹ سویٹ خام تیل کے مئی کیلئے سودے ایک ڈالر 59سینٹ اضافے کے بعد49.76ڈالر فی بیرل اور برینٹ نارتھ سی آئل کے مئی کیلئے سودے دوڈالر 53سینٹ اضافے کے ساتھ 62.58 ڈالر فی بیرل میں طے پا ئے ۔