ماہ فروری کے دوران ریگولیٹری ڈیوٹی میں27 فیصد اضافہ

پیر 2 مارچ 2015 14:55

سلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔02مارچ۔2015ء)ریگولیٹری ڈیوٹی میں اضافے کا نسخہ کارگر ثابت ہوا، فروری کے دوران فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی ٹیکس وصولی27 فیصد بڑھ گئی۔

(جاری ہے)

فروری دوہزار پندرہ میں فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی ٹیکس وصولی ایک سو اکیاسی ارب نوے کروڑ روپے رہی، جو گذشتہ سال فروری میں صرف ایک سو تینتالیس ارب بائیس کروڑ روپے تھی، اس طرح ایک ماہ کے دوران ٹیکس وصولی میں ستائیس فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ رواں مالی سال ٹیکس وصولی کے مقررہ ہدف پر نظر ثانی کرتے ہوئے اسے ایک سو انیس ارب روپے کم کیا گیا ہے، جبکہ فروری میں تین سو چودہ اشیا پر دس فیصد ریگولیٹری ڈیوٹی کے نفاذ سے بھی ٹیکس وصولی میں اضافہ دیکھا گیا، ایف بی آر کے مطابق رواں مالی سال جولائی سے فروری کے دوران مجموعی ٹیکس وصولی پندرہ کھرب انیس ارب روپے رہی، اور اس میں تیرہ فیصد اضافہ ہوا۔