برآمدی آرڈرز کی تکمیل ،صنعتی شعبہ لوڈشیڈنگ سے مستثنیٰ قرار

پیر 2 مارچ 2015 14:55

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔02مارچ۔2015ء) برآمدی آرڈرز کی تکمیل کے لیے حکومت نے صنعتی شعبے کو لوڈشیڈنگ سے مستثنیٰ قرار دے دیا، بجلی کی پیداوار بڑھنے سے لوڈشیڈنگ مزید کم ہوگی۔

(جاری ہے)

سرکاری ذرائع کے مطابق گزشتہ تین ہفتوں سے صنعتوں کو بلا تعطل بجلی کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے، ملک میں بجلی کی پیداوار میں بہتری ہوئی، جس کے باعث بجلی کا شارٹ فال دوہزارمیگاواٹ ریکارڈ کیا گیا، سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ چین کے تعاون سے اس وقت دس ہزار پانچ سو میگاواٹ صلاحیت کے حامل بجلی کے مختلف منصوبوں پر کام جاری ہے، ان قلیل المدت توانائی منصوبوں کے باعث بجلی کی لوڈ شیڈنگ پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔

متعلقہ عنوان :