کراچی: عزیر بلوچ کی دستاویزات پر یو اے ای کے محکمہ انصاف نے اعتراضات عائد کر دئیے

پیر 2 مارچ 2015 14:45

کراچی: عزیر بلوچ کی دستاویزات پر یو اے ای کے محکمہ انصاف نے اعتراضات ..

دبئی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 2 مارچ 2015ء) : عزیر بلوچ کی حوالگی کے لیے پاکستان کی جانب سے جمع کروائی گئی دستاویزات پر یو اے ای کے محکمہ انصاف نے اعتراضات عائد کیے ہیں، عرب امارات کی جانب سے 3 اعتراضات عائد کیے گئے یں جبکہ پاکستانی سفارتخانے نے اعتراضات دور کرنے کے لیے کام شروع کر دیا ہے، جمعرات کو عزیر بلوچ کو دبئی کی پراسیکیوشن میں پیش کیا جائے گا جہاں پاکستان کو عزیر بلوچ کی حوالگی سی متعلق کیس کا فیصلہ کیے جانے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے دوسری جانب یہ اطلاعات بھی موصول ہو رہی ہیں کہ دبئی میں عزیر بلوچ کے وکلا نے سیاسی پناہ کے لیے دبئی کی حکومت کو خط لکھا ہے جس کے بارے میں دبئی حکام کی جانب سے جلد ہی فیصلہ کیا جائے گا کہ عزیر بلوچ سیاسی پناہ کے اہل ہیں یا نہیں اس حوالے سے عزیر بلوچ کی درخواست کا جائزہ 4 مارچ کو لیا جائے گا.

متعلقہ عنوان :