حکمران جوڈیشل کمیشن کے قیام میں تاخیر کر کے اپنے لئے مشکلات میں اضافہ کر رہے ہیں‘سعدیہ سہیل رانا

پیر 2 مارچ 2015 14:41

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔02مارچ۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف شعبہ خواتین پنجاب کی جنرل سیکرٹری سعدیہ سہیل رانانے کہا ہے کہ حکمران جوڈیشل کمشن کے قیام میں تاخیر کر کے اپنے لئے مشکلات میں اضافہ کر رہے ہیں،حکومت کی بددیانتی پوری قوم پر عیاں ہو چکی ہے ،تحریک انصاف جوڈیشل کمشن کے قیام کے بغیر اسمبلیوں میں واپس نہیں آئے گی۔

(جاری ہے)

کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکمران اپنی ہٹ دھرمی کی وجہ سے احتجاج کا راستہ ہموار کر رہی ہے ملک میں انتخابی اصلاحات ناگزیر ہیں ورنہ شفاف انتخابات عمل میں نہیں آ سکتے ۔

حکومت انتخابات کے حوالے سے کوئی قانون سازی کرنا چاہتی ہے تو تحریک انصاف ساتھ دیگی۔ انہوں نے مزید کہا کہ جب تک مفادات کی سیاست رہے گی ملک میں تبدیلی نہیں آسکتی۔