پشاور: پولیو کے قطرے نہ پلانے پر 471 والدین گرفتار

پیر 2 مارچ 2015 14:28

پشاور: پولیو کے قطرے نہ پلانے پر 471 والدین گرفتار

پشاور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 2 مارچ 2015ء) : پشاور میں انسداد پولیو مہم کا آغاز کیا گیا جس میں لاکھوں بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا.

(جاری ہے)

تاہم پولیو کے قطرے پلانے سے انکار پر پشاور میں 471 والدین کو گرفتار کر لیا گیا ہے، بچوں کو قطرے نہ پلانے والوں کو 3 ایم پی او کے تحت جیل منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ ڈپٹی کمشنر نے ایک ہزار سر پرستوں کے وارنٹ گرفتاری بھی جاری کر دئے ہیں. اور پولیس کو قطرے پلانے سے انکار کرنے والوں کی 3 ایم پی او کے تحت گرفتاریوں کی ہدایات بھی جاری کر دی گئی ہیں. تاہم گرفتاریاں متنی، سنگو، آریاناں پایاں ،متھرا اور خزانہ سے کی گئی ہیں.

متعلقہ عنوان :